ترک ملازمین کو بغداد سے عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا

عراقی وزارت داخلہ سے جاری کردہ اغوا کی خبر کی ترک دفتر ِ خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے، تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مغویوں میں 13 مزدور، 3 انجینئر اور ایک اکاوٹنٹ شامل ہے

342147
ترک ملازمین کو بغداد سے عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں 18 ترک مزدوروں کو مسلح اور نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
عراقی وزارت داخلہ سے جاری کردہ اغوا کی خبر کی ترک دفتر ِ خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے، تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مغویوں میں 13 مزدور، 3 انجینئر اور ایک اکاوٹنٹ شامل ہے۔ جو کہ بغداد کے محلے صدر میں ایک سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کرنے والی فرم کے لیے کام کر رہے تھے۔
فوجی یونیفارم میں ملبوس عسکریت پسندوں نے سائٹ پر علی الاصبح دھاوا بولتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کو بے بس کر دیا۔
محو نیند ہونے والے ترک مزدوروں کو اپنے ہمراہ لیتے ہوئے یہ لوگ جائے واردات سے فرار ہو گئے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ نے بتایا ہے " کہ اس واقع کی اطلاع پانے کے فوراً بعد بغداد میں ترک سفارتخانے نے عراقی حکام سے رابطہ قائم کیا ہے۔ اسوقت اس واردات کے مقصد کا تعین کرنا کافی مشکل کام ہے۔ متعلقہ ترک فرم سے بھی رابطہ قائم ہے۔"
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات میں ایک عراقی شہری کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔
عراقی وزارت ِ داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم کو عسکریت پسندوں کا تعاقب کرنے پر مامور کیا گیا ہے۔
اس واقعے کی وجہ پر تفتیش کی جا رہی ہے تو ترک مزدوروں کو فدیہ لینے کی خاطر اغوا کیے جانے کا احتمال ظاہر کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں