بحرین میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی مذمت

دفترِ خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے والے بحرین میں امن و امان، سلامتی و استحکام کے قیام پر زور دیا گیا ہے

372823
بحرین میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی مذمت

ترکی نے بحرین میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
دفترِ خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے والے بحرین میں امن و امان، سلامتی و استحکام کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " ہم بحرین کے ایک قصبے میں ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے دعاگو ہیں۔"
خیال رہے کہ بحرین میں گزشتہ چند ہفتوں سے گاہے بگاہے بم دھماکے اور سیکورٹی قوتوں کو ہدف بنانے والے حملوں کے واقعات رونما ہو ر ہے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں