صدرایردوان کی ایوان صدارت میں صحافیوں سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے یوم طفر کی مناسبت سے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے پہلی بار ایوان صدارت میں دی گئی ریسیپشن میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے ۔

371972
صدرایردوان کی ایوان صدارت میں صحافیوں سے ملاقات

صصدر رجب طیب ایردوان نے ایوان صدارت میں صحافیوں سے ملاقات کی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے یوم طفر کی مناسبت سے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے پہلی بار ایوان صدارت میں دی گئی ریسیپشن میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ہر ممکنہ تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔ہمارے ملک میں دہشت گردوں کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھیں دہشت گرد کاروائیوں کی سزا بھگتی ہو گی ۔پی کے کے کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پی کے کے کو امن کی جو اپیل کی ہے وہ مخلصانہ نہیں ہے ۔وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیساتھ جائزہ لینے کے بعد عبوری کابینہ کو تشکیل دے دیا گیا ہے کیونکہ ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے بالکل وقت نہیں ہے ۔اعلی انتخابی کمیشن نے یکم نومبر کو دوبارہ انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے جو کہ حزب اختلاف کیساتھ حکومت بنانے کے لیے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ انتخابات کو پر امن طریقے سے کروانے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں