سلیمان جان پولات کو دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے ' نے اغوا کر لیا

دہشت گردوں نے جان پولات کی گاڑی کا راستہ کاٹ کر گاڑی کو روکا اور جان پولات اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کو گاڑی سے اتار کر گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا

341404
سلیمان جان پولات کو دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے ' نے اغوا کر لیا

ترکی کے ضلع تنجیلی کی تحصیل مازگیرت کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی سربراہ سلیمان جان پولات کو دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے ' کے دہشت گردوں کی طرف سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
دہشت گردوں نے جان پولات کی گاڑی کا راستہ کاٹ کر گاڑی کو روکا اور جان پولات اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کو گاڑی سے اتار کر گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔
بعد ازاں' پی کے کے ' کے اراکین جان پولات کو لے کر فرار ہو گئے۔
دوسری طرف 'پی کے کے ' کے دہشت گردوں نے شرناک کی فوجی بیس پر لانگ بیرل اسلحے سے حملہ کیا جس میں ایک گاوں کا محافظ زخمی ہو گیا اور 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکہ میں ترک امریکن سوسائٹی فیڈریشن نے نیویارک کے یونین اسکوائر میں مظاہرہ کیا جس میں حالیہ دنوں میں ترکی میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ترک امریکن سوسائٹی فیڈریشن کے سربراہ آتیلا پاک نے مغربی ممالک سے ترکی کے معاملے میں بھی دہشت گردی کے خلاف حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں