وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیطرف سےنئی کابینہ کا اعلان

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے صدر ایردوان کی توثیق کے بعد عبوری حکومت کی کابینہ کا اعلان کیا ہے ۔

341220
وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیطرف سےنئی  کابینہ کا اعلان

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے صدر رجب طیب ایردوان کی توثیق کے بعد عبوری حکومت کی کابینہ کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے ۔
عبوری حکومت میں 11نئے وزراء کا تعین کیا گیا ہے جبکہ 12 سابق وزیر اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے ۔یکم نومبر کے انتخابات تک فرائض انجام دینے والی نئی کابینہ میں چا ر نائب وزیر اعظم ہیں جن میں سے تین کا تعلق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی سے اور ایک کا تعلق نیشنل موومنٹ پارٹی سے ہے ۔ان کے نام یہ ہیں یالچن دوعان ،نومان کرتلمش، جیودت یلماز اور طغرل ترکش
مہمت شمشک وزیر خزانہ ، نہات زیب کچی وزیر اقتصادیات ،ناجی عاوجی وزیر تعلیم ،مہمت مزین اولو وزیر صحت ،فکری اشک وزیر صنعت و ٹیکنالوجی اور وجدی گیونل وزیر دفاع کے فرائض ادا کریں گے ۔
فریدون سینرلی اولو کو وزیر خارجہ ، جناپ اشچی کووزیر کسٹم و تجارت ، علی رضا آلا بویون کو وزیر توانائی، عاشین گرجان کو عائلی اور سماجی پالیسیوں کی وزیر اور سلامی عالت عوک کو وزیر داخلہ تعینات کیا گیا ہے ۔پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے دو وزارتیں مختص کی گئی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں