داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کی شمولیت قابل تعریف ہے: امریکہ

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بتایا کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے

370258
داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کی شمولیت قابل تعریف ہے: امریکہ

امریکہ نے داعش مخالف حملوں میں ترکی کی مکمل شمولیت کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بتایا کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔
ارنسٹ نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی سے ترکی بھی متاثر ہو رہا ہے جس پر حکومت ترکی کو تشویش لاحق ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے داعش کے ہاتھ مزید کمزور کرنے میں مدد ملے گی جو کہ ترکی کی سلامتی کےلیے بھی اہم ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں