دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے اہداف پر فضائی آپریشن کے نتیجے میں 34 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

369268
دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا

ٹرکش جنرل اسٹاف نے شمالی عراق کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کے اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے اہداف پر فضائی آپریشن کے نتیجے میں 34 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ترک مسلح افواج کے 21 اگست کو علاقے میں کئے جانے والے 2 مختلف فضائی آپریشنوں میں 'پی کے کے' کے اراکین تقریباً 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آپریشنوں میں عراق کے شمال میں واقع قندیل اور میتینا کے علاقوں میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ٹھکانوں اور ایمونیشن ڈپووں کو ہدف بنایا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی قبروں کی تعداد کو واضح نہ کرنے کے لئے انہیں اجتماعی شکل میں دفن کیا جاتا ہے۔

اس دوران سکیورٹی ذرائع کے بیان کے مطابق دہشت گرد اپنے نام نہاد یونیفارم کی جگہ سول لباس میں کاروائیاں کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں