سابق صدرعبداللہ گل کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب

ترکی کے گیارویں صدر عبداللہ گل کے صاحبزادے احمد گل کی شادی تقریب کل استنبول میں منعقد ہوئی۔ شادی کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری حکام نے شرکت کی۔ احمد منیر گل حاجت تپے میڈیکل فیکلٹی کی آخری سال کی طالبہ عائشہ زہرہ سے شادی کی ہے

339143
سابق صدرعبداللہ گل کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب

ترکی کے گیارویں صدر عبداللہ گل کے صاحبزادے احمد گل کی شادی تقریب کل استنبول میں منعقد ہوئی۔
شادی کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری حکام نے شرکت کی۔
احمد منیر گل حاجت تپے میڈیکل فیکلٹی کی آخری سال کی طالبہ عائشہ زہرہ سے شادی کی ہے۔
شادی کی اس تقریب میں نکاح خوان کے فرائض استنبول بلیدیہ کے مئیر قادر توپباش نے ادا کیے جبکہ گواہوں کے طور پر صدر رجب طیب ایردوان اور ترکی کی قومی سمبلی کے اسپیکر عصمت یلماز اور وزیراعظم احمد داؤد اولو نے دستخط کیے۔
شادی کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
شادی کی اس تقریب میں 500 افراد نے شرکت کی ۔ اس تقریب کے بعد قران خوانی کی گئی اور مہمانوں نے کھانا پیش کیا گیا ۔
گل فیملی نے نکاح کے موقع پر مہمانوں کی جانب سے پھولوں کا تحفہ دینے کی بجائے عبداللہ گل یونیورسٹی میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔


 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں