دہشت گردوں کے خلاف جھڑپ میں مزید فوجی شہید

سو۔ ڈیڑھ سو کے قریب شہریوں کو زندہ ڈھال بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں

333781
دہشت گردوں کے خلاف جھڑپ میں مزید فوجی شہید

ترک مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ دیار باقر کی تحصیل ہانی میں سڑک کی ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مزید دو فوجی شہید ہو گئے۔
سو۔ ڈیڑھ سو کے قریب شہریوں کو زندہ ڈھال بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دیار باقر کی تحصیل لیجے میں بھی دہشت گردوں کی سیکورٹی قوتوں پر فائرنگ کے بعد جھڑپ ہوئی، جس سے دو فوجی شہید ہو گئے۔
اس حملے میں زخمی ہونے والے تین فوجیوں کو زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ علاقے میں آپریشن کے دائرہ کار میں بروز منگل بھی ایک فوجی شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔
دیار باقر ۔ بن گیول شاہراہ پر گاڑیوں کو روکتے ہوئے سیکورٹی قوتوں سے منسوب افراد کی تلاش کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں