سترہ اگست کے ہولناک زلزلےکی 16 ویں برسی

17 اگست سن 1999 کو 7٫5 کی شدت کے زلزلے نے ترکی کو وسیع پیمانے کا جانی نقصان پہنچایا تھا

330693
سترہ اگست کے ہولناک زلزلےکی 16 ویں برسی

سترہ اگست 1999 میں پیش آنے والے ہولناک مارمرا زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 17 ہزار افراد کی مختلف رسومات کے ساتھ یاد منائی گئی۔
اس المیہ کی 16 ویں برسی کے موقع پر تحصیل گیولجوک کے کاواکلی ساحلِ سمندر پر بنائی گئی زلزلہ یاد گار کے سامنے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
زلزلہ پیش آنے والے وقت رات تین بجکر دو منٹ پر احترام ً خاموشی اختیار کی گئی اور ہلاک شدگان کی یاد میں سمندر میں گلاب کے پھول پھینکے گئے۔
17 اگست کے زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کے لیے دیگر متاثرہ علاقوں یالووا اور سکاریہ میں بھی یادگاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
یاد رہے 17 اگست سن 1999 کو پیش آنے والے 7٫5 کی شدت کے زلزلے سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 17 ہزار 480 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 16 ملین افراد اس سے متاثر ہوئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں