ترکی کی طرف سے عراق میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت

ترکی نے عراق میں 2 دن میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی ہے

326393
ترکی کی طرف سے عراق میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت

ترکی نے عراق میں 2 دن میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، عراق کے صوبہ دیالہ سے منسلک شہر باکوبا میں اور دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر میں حالیہ 2دنوں میں ہونے والے اور 100 سے زائد افراد کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔
بیان میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت اور ان کے عزیزوں اور عراقی عوام سے تعزیت اور صبر جمیل کی تمنا کا اظہار کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں