ترک اور برطانوی وزراء خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت

ہامونڈ کی درخواست پر سر انجام پانے والی اس گفتگو میں ترکی کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کے دائرہ عمل میں جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا

317740
ترک اور برطانوی وزراء خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہامونڈ سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے۔
ہامونڈ کی درخواست پر سر انجام پانے والی اس گفتگو میں ترکی کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کے دائرہ عمل میں جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
برطانوی وزیر نے ا س دوران دہشت گرد حملوں میں ترکی کو پہنچنے والے جانی نقصان پر ایک بار پھر اظہارِ تعزیت کیا۔
دونوں وزراء خارجہ نے علاوہ ازیں شام اور عراق کی تازہ صورتحال اور قبرص مذاکرات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں