ترکی کی طرف سے عرب لیگ کی مذمت

بین الاقوامی قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جو جدوجہد کی جا رہی ہے اس پر عرب لیگ کی طرف سے ظاہر کئے جانے والے روّیے کو سمجھنا ناممکن ہے

317008
ترکی کی طرف سے عرب لیگ کی مذمت

ترکی کی طرف سے عرب لیگ کی مذمت۔۔۔
ترکی کی طرف سے دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کے خلاف آپریشنوں پر ردعمل ظاہر کرنے پر عرب لیگ کی مذمت کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ترکی کی طرف سے عراق کے شمال میں سرگرم PKK/KCK دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشنوں کے بارے میں لیگ کے سیکرٹری جنرل العارابی کے بیان کی مذمت کی گئی ہے اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عراقی زمین سے ترکی اور ترکی کے شہریوں پر PKK اور KCK کی طرف سے دہشت گردی کے حملوں کے سدباب کا امکان موجود نہیں ہے لہذا بین الاقوامی قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جو جدوجہد کی جا رہی ہے اس پر عرب لیگ کی طرف سے ظاہر کئے جانے والے روّیے کو سمجھنا ناممکن ہے۔
اس کے علاوہ بیان میں عرب لیگ کے انقرہ کے نمائندہ سفیر محمد الفتاح ناجیری کی بھی وزارت خارجہ میں طلبی کا ذکر کیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں