نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری
نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے گزشتہ ماہ اختیارات سنبھالنے والے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے والے وفد سے معلومات حاصل کی ہیں
![نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/7482127963koalisyongrmeleri.jpg?time=1719119403)
ترکی میں سات جون کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے گزشتہ ماہ اختیارات سنبھالنے والے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے والے وفد سے معلومات حاصل کی ہیں ۔
وفد کی قیادت کرنے والے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم احمد داؤد اولو اور ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلیچدار اولو سوموار کے روز ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کے دونوں وفود نے بڑے شفاف طریقے سے مذاکرات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے نئی حکومت کی تشکیل کےلیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719119404)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719119404)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی