داع لی جا کے حملے کا فوری جواب

حقاری میں برّی فوج کے ہیڈ کوارٹر کے بیس ایریا پر حملے کے بعد F-16 طیاروں اور سمارٹ ایمونیشن کی مدد سے کئے گئے حملے میں دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کر دیا گیا

315338
داع لی جا کے حملے کا فوری جواب

داع لی جا کے حملے کا فوری جواب۔۔۔
ترکی کے ضلع حقاری میں برّی فوج کے ہیڈ کوارٹر کی 7 ویں سرحدی بریگیڈ کمانڈ آفس کے بیس ایریا پر کئے جانے والے حملے کے بعد F-16 طیاروں اور سمارٹ ایمونیشن کی مدد سے کئے گئے حملے میں دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت اعظمٰی کوآرڈینیشن مرکز سے موصول معلومات کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے اراکین پر مشتمل ایک دہشت گردگروپ نے دو دفعہ داع لی جا بیس ایریا پر مارٹر حملہ کیا ۔
دہشت گردوں کی فائرنگ کا بیس پر موجود افراد کی طرف سے فوری طور پر فائرنگ کی شکل میں جواب دیا گیا۔
مذکورہ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
بیس ایریا پر دوسرے مارٹر حملے میں مارٹر گولوں میں سے ایک کے قریبی گاوں میں گرنے کی وجہ سے ایک 6 سالہ بچی ٹانگ سے زخمی ہو گئی ہے۔
زخمی بچی کو یوکسیک اووا سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی صحت کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔
مارٹر حملوں اور بچی کے زخمی ہونے کے فوراً بعد ترک ائیر فورس کے ایف۔16 طیاروں نے پرواز لی اور سمارٹ ایمونیشن GBU-12 کو استعمال کر کے دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کر دیا۔
شمدین لی اور چُکر جا میں بھی دہشت گردوں کے اہداف پر فضائی آپریشن کرنے کے بعد طیارے بیس پر واپس لوٹ آئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں