ترکی: مخلوط حکومت کے قیام پر مبنی مذاکراتی دور ختم

مذاکرات کے بعد پریس وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلیک نے بتایا کہ وزیر اعظم احمد داود اولو کی جانب سے شروع کردہ یہ مذاکراتی دور بخیر و خوبی سر انجام پا چکا ہے اور جو ذمہ داری حکومت نے ہمیں سونپی تھی اس پر ہم نے پورا اترنے کی کوشش کی ہے جس کی رپورٹ جلد ہی وزیراعظم کو پیش کر دی جائے گی

313759
 ترکی: مخلوط حکومت کے قیام پر مبنی مذاکراتی دور ختم

ترکی میں انصا ف و ترقی پارٹی اور عوامی جمہوری پارٹی کے درمیان مخولط حکومت کے قیام پر مبنی مذاکرات ختم ہو گئے۔
انقرہ پیلس میں منعقدہ یہ مذاکرات ساڑھے سات گھنٹے جاری رہے ۔
مذاکرات کے بعد پریس بریفنگ دیتےہوئے وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلیک نے بتایا کہ وزیر اعظم احمد داود اولو کی جانب سے شروع کردہ یہ مذاکراتی دور بخیر و خوبی سر انجام پا چکا ہے اور جو ذمہ داری حکومت نے ہمیں سونپی تھی اس پر ہم نے پورا اترنے کی کوشش کی ہے جس کی رپورٹ جلد ہی وزیراعظم کو پیش کر دی جائے گی ۔
عوامی جمہوری پارٹی کے نائب چیئر مین اور ترجمان خالوق کوچ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ بعض مو ضوعات بنیادی اختلافات ،تضادات اور سنجیدگی کے حامل تھے جن پر غور کرنا جاری رہے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں