سیاحتی علاقے بودرم سے غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

تحصیل بودرم کی پولیس کے آپریشن میں تارکین وطن کو اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ کشتی کے ذریعے جزیرہ قوس کا رخ کیے ہوئے تھے

312907
سیاحتی علاقے بودرم سے غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

ضلع معلا کی تحصیل بودرم سے غیر قانونی طریقے سے یونانی جزیرے قوس جانے کی کوشش میں ہونے والے 50 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے۔
تحصیل بودرم کی پولیس کے آپریشن میں تارکین وطن کو اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ کشتی کے ذریعے جزیرہ قوس کا رخ کیے ہوئے تھے۔
غیر قانونی تارکین وطن کے ایک دوسرے گروپ کو ساحل سمندر کے قریب ہی فائبر کی کشتی کے خشکی پر بیٹھنے کی اطلاع پر حراست میں لیا گیا ہے۔
بچوں اور خواتین سمیت 50 افراد پر مشتمل اس گروپ کو ضرور ی سرکاری کاروائی کے بعد ملک بدر کر دیا جائیگا۔
موسم گرما کی آمد کے ساتھ ترکی کے ساحلوں سے ہمسائیہ مغربی ملکوں کو جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں