دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم سے جاری

دہشت گرد تنظیموں داعش، پی کے کے اور ڈی ایچ کے پی۔سی کے خلاف اندرون اور بیرونِ ملک سہ جہتی شکل میں آپریشن کئے جا رہے ہیں

307509
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم سے جاری

ترکی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم سے جاری رکھے ہوئے ہے۔۔۔
دہشت گرد تنظیموں داعش، پی کے کے اور ڈی ایچ کے پی۔سی کے خلاف اندرون اور بیرونِ ملک سہ جہتی شکل میں آپریشن کئے جا رہے ہیں۔
وزارت اعظمٰی دفتر میں تشکیل دئے جانے والے کوآرڈینیشن سینٹر کی کاروائی کل بھی جاری رہی اور اس دوران خصوصی سکیورٹی اجلاس کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔
وزیر اعظم احمد داود اولو کی زیر قیادت 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں متعلقہ وزراء، مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل، فورسز کے کمانڈروں اور خفیہ ایجنسی MİT کے مشیر خاقان فیدان اور متعلقہ بیوروکریٹس نے شرکت کی۔
اجلاس میں دہشت گرد تنظیم داعش اور 'پی کے کے ' کے خلاف جاری فضائی آپریشنوں ، دہشت گرد تنظیموں کو پہنچائے گئے نقصان اور اس کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملک کے اندر جاری آپریشنوں اور تفتیشوں کا موضوع بھی ایجنڈے پر آیا۔
اجلاس میں دہشت گردانہ حملوں کے مقابل اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر پر بھی غور کیا گیا۔
سرحد پر قائم کردہ "فزیکل ڈیفنس سسٹم" کی حالیہ صورتحال پر بھی نظر ثانی کی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں