صدر ترکی کی عالمی سربراہان سے ٹیلی فون پر بات چیت

ٹیلی فون پر بات چیت کردہ سربراہان نے ترکی میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کے لیے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے

304423
صدر ترکی کی عالمی سربراہان سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی صدر، امیرِ قطر اور شاہ ِ سعودی عرب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ایوانِ صدارت سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق جناب ایردوان نے سربراہان سے اس بات چیت میں ترکی میں تازہ دہشت گردی حملوں اور فوجی آپریشنز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
تمام تر مذکورہ سربراہان نے ترکی کی حمایت و تعاون کا اعادہ کیا۔
اطلاع کے مطابق صدر ِ ترکی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ترکی، داعش اور پی کے کے سمیت تمام تر دہشت گرد عناصر کے خلاف ہر طرح کی جدوجہد کے معاملے میں پُر عزم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی ترکی کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہے۔
ٹیلی فون پر بات چیت کردہ سربراہان نے ترکی میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کے لیے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں