ترکی نے نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

دفتر ِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں پیش آنے والے دھماکوں کے بعد لازمی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ترک مسلح افواج نے فوجی کاروائیاں کی ہیں

385331
ترکی نے نیٹو کا ہنگامی  اجلاس طلب کر لیا

ترکی نے داعش کے آپریشنز سے متعلق نیٹو کو ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔
دفتر ِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں پیش آنے والے دھماکوں کے بعد لازمی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ترک مسلح افواج نے فوجی کاروائیاں کی ہیں۔
اعلامیہ میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ اس دائرہ کار میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لازمی معلومات فراہم کی گئی ہیں اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اس ضمن میں رابطہ قائم کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ "قومی سلامتی کے خلاف تازہ حملے اور خطرات کے پیش نظر دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور سر انجام دیے گئے آپریشنز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور صلاح مشورے کرنے کے زیر مقصد شمالی اٹلانٹک معاہدے کی چوتھی شق کے دائرہ عمل میں نیٹو کونسل کو آئندہ ہفتے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔"
نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ کی صدارت میں اس اجلاس کو 28 جولائی بروز بدھ منعقد کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ ہم ان حالات کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور میثاق کے تمام تر ارکان ترکی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نیٹو کے اجلاس کو منعقد کرنے کی اپیل ایک صحیح وقت پر ذی فہم اپیل ہے۔ اجلاس میں شام، عراق اور گرد و نواح کے ملکوں سمیت ترکی کی سرحدوں کے جوار کے علاقے میں عدم استحکام اور جھڑپوں پر غور کیا جائیگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں