داود اولو نے کلچدار اولو اور باہچے لی کو بریفنگ دی

وزیر اعظم احمد داود اولو نے ریپبلکنز پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو اور نیشنلسٹ موونٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی

385182
داود اولو نے کلچدار اولو اور باہچے لی کو بریفنگ دی

داود اولو نے کلچدار اولو اور باہچے لی کو بریفنگ دی۔۔۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے ریپبلکنز پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو اور نیشنلسٹ موونٹ پارٹی کے چئیر مین باہچے لی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور حالیہ دنوں میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جاری آپریشنوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اس کے علاوہ احمد داود اولو نے دونوں پارٹی لیڈروں کو وزیر دفاع وجدی گیونل کی سربراہی میں، امور خارجہ، خفیہ خبر رسانی اور فوجی حکام پر مشتمل، ایک وفد کو پارٹی چئیر مینوں کو بریفنگ دینے پر مامور کرنے سے بھی آگاہ کیا۔
مذاکرات مثبت ماحول میں سرانجام پائے۔
توقع ہے کہ وزیر دفاع کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا یہ وفد آج ریپبلکنز پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیرمینوں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں