قصر چنکایہ میں خصوصی سلامتی اجلاس

اجلاس میں حالیہ ایام میں ترکی کےخلاف داعش اور پی کے کے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کیے گئے تمام تر حملوں اور کاروائیوں کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا

384661
قصر چنکایہ میں   خصوصی سلامتی اجلاس

وزیر اعظم احمد داود اولو کی زیر صدارت قصر چنکایہ میں "خصوصی سلامتی اجلاس" منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ ایام میں ترکی کےخلاف داعش اور پی کے کے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کیے گئے تمام تر حملوں اور کاروائیوں کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھاری تعداد میں شہریوں کی ہلاک اور سیکورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے کا موجب بنے والے ان مذموم حملوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ عوامی نظام اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ تدابیر کو بھر پور طریقے سے جاری رکھنے اور لازمی تمام تر اقدامات کو فوری طور پر عملی جامہ پہنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں