ملک بھر میں داعش ور دیگر دہشت گردتنظیموں کے خلاف آپریشن
وزارتِ اعظمیٰ کے کوارڈی نیشن مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دیار باقر سے پرواز کرنے والے تین ایف سولہ قسم کے طیارے دہشت گرد تنظیم داعش کے دو مراکز اور ایک کیمپ پر بمباری کرنے کے بعد بخریت واپس پہنچ گئے ہیں
ترکی کے ایف سولہ قسم کے طیاروں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ترک مسلح افواج کے ایف سولہ قسم کے طیاروں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے پہلے سے وضع کردہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
وزارتِ اعظمیٰ کے کوارڈی نیشن مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دیار باقر سے پرواز کرنے والے تین ایف سولہ قسم کے طیارے دہشت گرد تنظیم داعش کے دو مراکز اور ایک کیمپ پر بمباری کرنے کے بعد بخریت واپس پہنچ گئے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد ے تنظیم کے شام کی حدود کے اندر واقع ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا فیصلہ کل قومی سلامتی کے خصوصی اجلاس میں کرلیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ" جمہوریہ ترکی اپنی قومی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے بارے میں پُر عظم ہے "۔
دریں اثنا استنبول میں داعش ، پی کے کے ، ڈی ایچ کے پی/سی اور پی کے کے کے یوتھ ونگ کے کئی ایک اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حراست میں لیے جانے کے دوران ہونے والے جھڑپوں میں ایک ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے