دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں کوئی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی

ہم ہاتھوں میں اسلحہ لئے، بموں کے ساتھ قتل عام کرنے والوں کو کل بھی دہشت گرد کہتے تھے اور آج بھی دہشت گرد کہنا جاری رکھیں گے: احمد داود اولو

346607
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں کوئی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی

"دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں کوئی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی"۔۔۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں جیسے اب سے پہلے کوتاہی نہیں کی گئی ایسے ہی اب کے بعد بھی نہیں کی جائے گی۔
سُرُچ میں دہشت گردی کے واقعے سے متعلق اپنے ٹویٹر پیغام میں داود اولو نے کہا ہے کہ "ہم ہاتھوں میں اسلحہ لئے، بموں کے ساتھ قتل عام کرنے والوں کو کل بھی دہشت گرد کہتے تھے اور آج بھی دہشت گرد کہنا جاری رکھیں گے"۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش اور اس سے مشابہہ دیگر دہشت گرد تنظیمیں کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں درپیش بحران اور بدامنی کے باوجود ترکی کو عدم استحکام کی طرف گھسیٹنے کا ہرگز موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ترکی آج تک متعدد دفعہ اس سے مشابہہ تحریکی اقدامات کا سامنا کر چکا ہے لیکن ہم نے ملت کی عقل سلیم کی مدد سے ہمیشہ ان سیاہ مقاصد کو ناکام بنایا ہے۔
داود اولو نے کہا کہ "آج بھی ہم ملت کی عقل سلیم کی مدد سے ہمارے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو امن اور استحکام کو نشانہ بنانے والے تحریکی اقدامات پر قابو پائیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں