وزیراعظم احمد داؤد اولو کی زخمیوں کی عیادت

ہسپتال سے روانگی پر اخباری نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور کا تعلق داعش دہشت گرد تنظیم سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے

346526
وزیراعظم احمد داؤد اولو کی زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے سوروچ کے دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال میں عیادت کی ہے۔
ہسپتال سے روانگی پر اخباری نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور کا تعلق داعش دہشت گرد تنظیم سے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سرحدوں کے تحفظ کے بارے میں کہا کہ کل ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ایکشن پلان پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو نے سوروچ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ادیامان میں شہید ہونے والے ترک فوجی مسلم اونال کے لیے منعقد ہونے والی تقریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہدا جن کا تعلق فوج کے کسی بھی شعبے سے ہو کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے۔

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں