شانلی عرفہ دہماکے پر وزارتِ داخلہ کی شدید مذمت

جاری کردہ بیان میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 افراد کے ہلاک اور ایک سو سے زاءد کے زخمی ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے اور زخمیوں کو علاج کی غرض سے ہسپتالوں میں داخل کیے جانے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں

382719
شانلی عرفہ دہماکے پر وزارتِ داخلہ  کی شدید مذمت

شانلی عرفہ کی تحصیل سُروچ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 افراد کے ہلاک اور ایک سو سے زاءد کے زخمی ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے اور زخمیوں کو علاج کی غرض سے ہسپتالوں میں داخل کیے جانے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دوپہر بارہ بجے کے قریب ہونے والے دہماکے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں طبی اور تکنیکی عملے کو روانہ کردیا گیا ہے۔
بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہماکے میں ہلاک ہونے والے اراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے شفا کی دعا کی گئی ہے۔
وزراتِ داخلہ کی جانب سے جاری ردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے علاقے میں تمام ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کرلیے ہیں۔
بیان میں عوام سے ملک کی سالمیت اور اتحاد پر کیے جانے والے دہشت گردی اس حملے کے بعد عوام سے عقلِ سلیم سے کام لینے اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے اس حملے میں لوث افراد کو جلد ہی عدالت کے روبرو پیش کردیا جائے گا۔

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں