قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہیں، داود اولو

ترک وزیر اعظم داود نے مخلوط حکومت کے قیام کے امور جاری ہونے کے اس دور میں اپنی پارٹی کے ضلعی صدور کو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے

346173
قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہیں، داود اولو

وزیر اعظم احمد داود اولو نے اپنی پارٹی کے ضلعی صدور کو ٹیلی فون کرتے ہوئے " انتخابات کے لیے تیار رہنے" کی ہدایات احکامات جاری کی ہیں۔
وزارت ِ عظمی کے ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیر اعظم داود اولو نے عید الفطر کے موقع پر جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی صدور سے ایک ایک کر کے ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔
داود اولو نے اس دوران پارٹی کی عید ملن سرگرمیوں اور دیگر امور کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر مخلوط حکومت کے قیام کی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور آخری لمحات تک جاری رکھیں گے۔تا ہم آپ کو قبل از وقت انتخابات کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں