ترکی کی نائیجریا میں دہشت گرد حملے پر شدید مذمت

اعلامیہ میں اس تمنا کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس مقدس تہوار کے موقع پر خون میں ہاتھ رنگنے والوں کو قلیل مدت کے اندر پکڑتے ہوئے کیفرِ کردار تک پہنچایا جا ئیگا

381843
ترکی کی نائیجریا میں دہشت گرد حملے پر شدید مذمت

ترکی نے نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبوں گومبے اور یوبے میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گومبے صوبے کے دارلحکومت گومبے کے ایک مصروف بازار اور یوبے صوبے کے داماتورو قصبے میں نماز عید ادا کرنے والی جماعت پر 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کا موجب بننے والے مذموم دہشت گرد حملے نے ہمیں گہرا دکھ پہنچایا ہے۔
اعلامیہ میں اس تمنا کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس مقدس تہوار کے موقع پر خون میں ہاتھ رنگنے والوں کو قلیل مدت کے اندر پکڑتے ہوئے کیفرِ کردار تک پہنچایا جا ئیگا۔
ترکی نے نائیجیریا کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنی حمایت و تعاون پر زور دیتے ہوئے خطے میں مختصر مدت میں امن و سلامتی کے قیام کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں