ترکی عراق سے تعاون و حمایت کو جاری رکھے گا

داعش دہشت گرد تنظیم عراق اور شام کے ساتھ ساتھ ترکی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے، چاوش اولو

380739
 ترکی عراق سے تعاون و حمایت کو جاری رکھے گا

عراقی وزیر خارجہ ابراھیم جعفری نے کل انقرہ میں مذاکرات کیے ہیں۔
مہمان وزیر نے اولین طور پر ترک ہم منصب میولود چاوش اولو سے ملاقات کی۔
جس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا، خاصکر داعش کے خطرات کا معاملہ پیش پیش رہا۔
عراق عمومی طور پر اور خصوصی طور پر عسکری شعبے میں ترکی کے تعاون کا متمنی ہے۔
میولود چاوش اولو نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم عراق میں وسیع بنیادوں کی حامل حکومت کی حمایت کرتے ہیں جس پر ہم ہر موقع پر برملا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ عراق کو در پیش مسائل کے حل کے معاملے میں بھی ترکی اپنے تعاون و خدمات کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے عراق کے سب سے بڑے مسئلے کے داعش دہشت گرد تنظیم ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ "داعش دہشت گرد تنظیم عراق اور شام کے ساتھ ساتھ ترکی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ ہم نے داعش کے خلاف جنگ میں حکومتِ عراق اور عراقی عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
چاوش اولو نے مزید بتایا کہ جناب جعفری نے عراقی پولیس کی تربیت کا معاملہ بھی زیر لب لایا ہے ، جس پر ہم نے تعاون کا عندیہ دینے کے ساتھ ساتھ عراقی فوج کے لیے تربیت دو اور لیس کرو کے ماڈل پر عمل درآمد کو جاری رکھنے کا کہا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ جعفری کو صدر بعد ازاں رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو نے شرف ِ ملاقات بخشا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں