ہم بلا کسی پیشگی شرط کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، داود اولو

ترک قوم کو دہری عید کا تحفہ دینے کی تمنا کا بھی اظہار کرنے والے وزیر اعظم نے اس جانب اشارہ کیا کہ ترکی وقت ضائع کرنے کو برداشت نہیں کر سکتا

379512
ہم  بلا کسی پیشگی شرط کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، داود اولو

داود اولو نے وقت ضائع کیے بغیر دو طرفہ مفاہمت کی بنیادوں پر حکومت قائم کرنے کے خواہاں ہونے کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے اپنی پارٹی کی استنبول میں دعوتِ افطار کے دوران مخلوط حکومت کے قیام کے مرحلے کے آغاز سے قبل سیاسی پارٹیوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ "ہماری کوئی بھی پیشگی شرط نہیں ہے، ہم اس موقع کو دہری عید بنانے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مذاکرات شروع کریں گے۔"
انہوں نے صدارتی عہدے کو مخلوط حکومت کی بحث سے مبرا رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ترک قوم کو دہری عید کا تحفہ دینے کی تمنا کا بھی اظہار کرنے والے وزیر اعظم نے اس جانب اشارہ کیا کہ ترکی وقت ضائع کرنے کو برداشت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ " ہمارے اطراف آگ کے دائرے کے اندر ترکی کے امن و استحکام کے کیا مفہوم رکھنے کو قریب ترین طریقے سے جاننے والے ہم ہی ہیں۔ کیونکہ اگر اپنی معلومات کے خزانے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کسی صحیح موقف کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ترکی کو چھوڑیں ایک سال کے لیے بلکہ ایک صدی تک خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں