سوموار سے مخلوط حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا آغاز

اب دنیا بھر کی توجہ وزیراعظم احمد داؤد اولو کی مخلوط حکومت کے قیام کے لیے تین سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی طرف مبذول ہو کر رہ گئی ہے۔ وزیراعظم احمد داؤد اولو پہلے مرحلے کے مذاکرات کے عید الفط سے قبل ختم کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم احمد داؤد اولو پہلے مرحلے میں سب سے پہلے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلیچدار اولو سے ملاقات کریں گے

379172
سوموار سے مخلوط حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا آغاز

مخلوط حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا آغاز اس ہفتے ہو رہا ہے۔
اب دنیا بھر کی توجہ وزیراعظم احمد داؤد اولو کی مخلوط حکومت کے قیام کے لیے تین سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی طرف مبذول ہو کر رہ گئی ہے۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو پہلے مرحلے کے مذاکرات کے عید الفط سے قبل ختم کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو پہلے مرحلے میں سب سے پہلے ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلیچدار اولو سے ملاقات کریں گے۔
جبکہ وہ منگل کے روز دو بجے نیشنسلٹ موومنٹ پارٹی کے سربراہ دولت باہپچے لی سے ملاقات کریں گے اور بدھ کے روز پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کے شریک چئیر مین صلاح الدین دیمرتاش سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو اپنے پہلے مرحلے کے مذاکرات میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ان کے مطالبات جاننے اور اصولوں اور وعدوں کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو پہلے مرحلے کے نتائج کے مطابق ہی دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں