ہم مظلوموں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے

ترکی دنیا بھر کے مجبور و مظلوم انسانوں کے لئے امید کی کرن بننے کی ذمہ داری کو کامیابی سے نبھا رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

379003
ہم مظلوموں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم مظلوموں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے"۔۔۔
صدر رجب طیب ایردوان نے مہاجرین کے بارے میں اپنے خطاب میں کہا ہےکہ ترکی دنیا بھر کے مجبور و مظلوم انسانوں کے لئے امید کی کرن بننے کی ذمہ داری کو کامیابی سے نبھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مظلوموں کی مدد کا کام جاری رکھیں گے اور اس کام میں ہمارے آباء و اجداد ہمارے لئے وسیلہ الہام ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کے مہاجرین کے لئے حساس روّیے کی پوری دنیا نے تعریف کی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے امور مہاجرین کے ہائی کمشنر انتونیو گٹرس کے مدیات میں افطار پروگرام سے خطاب کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "میں خود سے شرمندگی محسوس کرتا ہوں کیوں کہ میں نے دنیا میں اس کیمپ سے مشابہہ کیمپ نہیں دیکھا۔ اس کیمپ کا میرے دیکھے ہوئے کسی کیمپ کے ساتھ تقابل نہیں کیا جا سکتا۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکی نے مہاجرین کی کھانے پینے، لباس، صحت، اسکول اور دیگر ہر طرح کی ضرورت کو پورا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے 5 سال کے اندر عراقی اور شامی مہاجرین کے لئے 6 بلین ڈالر سے زیادہ مصارف کئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں