شانلی عرفا میں اجتماعی افطاری

ترکی کی شامی پناہ گزینوں کے ساتھ مہمان نوازی کو تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ تحریر کیا جائیگا

378681
شانلی عرفا میں اجتماعی افطاری

ترک، کرد اور عرب نژاد ہزار ہا افراد شانلی عرفا میں ایک افطار پارٹی میں یکجا ہوئے۔
شامی پناہ گزینوں کے بھی شریک ہونے والے دستر خوان پر اتحاد و یکجہتی کے پیغامات دیے گئے۔
دعوت افطار میں شرکت کرنے والے وزیر اقتصادیات جودت یلماز نے مسلم اُمہ کے ہمیشہ سے کہیں زیادہ علم و یکجہتی کی ضرورت محسوس کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اس تمنا کا اظہار کیا کہ ہم جھڑپوں، کھینچا تانی اور عداوتوں سے پاک کسی مسلم دنیا کی تمنا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی شامی پناہ گزینوں کے ساتھ مہمان نوازی کو تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ تحریر کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی اور شانلی عرفا میں انسانیت کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔
پانچ ہزار افراد کے شریک ہونے والی اس افطاری کے بعد سماع رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں