میستورا جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے شام سے وابستہ خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا جنیوا مذاکرات کے سلسلے میں ترکی کا دوسری بار دورہ کریں گے

378638
میستورا جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے شام سے وابستہ خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا جنیوا مذاکرات کے سلسلے میں ترکی کا دوسری بار دورہ کریں گے۔
ادارے کے جنیوا میں واقع دفتر کے ترجمان احمد فوزی نے بتایا ہے کہ شام کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور میستورا جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گے۔
فوزی نے اس دورے کی حتمی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا البتہ یہ ضرور کہا کہ میستورا شام مذاکرات کے تحت چین اور روس کے دورے کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے میستورا نے شامی مخالفین کی دعوت پر استنبول میں شامی مخالفین اور انقلابی قوتوں کے مخلوط اتحاد کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی ۔
میستورا اپنی ملاقاتوں کے بعد سیکریٹری جنرل بان کی مون کو صورت حال سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں