تیکر داع ایشیاء ائیر پورٹ پر پہلا جہاز لنگر انداز ہوگیا

ترکی کی سب سے بڑی اور یورپ کی پہلی 10 بندرگاہوں میں سے ایک تیکر داع ایشیاء ائیر پورٹ پر پہلا جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے

338609
تیکر داع ایشیاء ائیر پورٹ پر پہلا جہاز لنگر انداز ہوگیا

ترکی کی سب سے بڑی اور یورپ کی پہلی 10 بندرگاہوں میں سے ایک تیکر داع ایشیاء ائیر پورٹ پر پہلا جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔۔۔
ایم ایس سی ٹوکیو نامی کنٹینر بحری جہاز سال میں تقریباً اڑھائی ملین کنٹینر صلاحیت والی ایشیاء پورٹ بندرگاہ پر پہنچا ہے۔
یہ جہاز بندرگاہ کے لئے اپنے پہلے درآمدی مال کو اتار کر پہلے برآمدی مال کو اٹھائے گا اور علی آغا بندرگاہ کی طرف روانہ ہو جائے گا۔
ترکی کی وزارتِ رسل و رسائل ، نیوی گیش و مواصلات کے نائب مشیر اوزکان پوئےراز نے کہا ہے کہ ترکی میں سالانہ 9 ملین کنٹینر جہازوں کی آمد ورفت ہوتی ہے اور اس حوالے سے ترکی ایک اہم ٹرانزٹ بندرگاہ ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔
ضلع تیکر داع کے گورنر انور صالح اولو نے بھی کہا کہ ایشیاء پورٹ بندرگاہ براہ راست حاصل کردہ آمدنی کے علاوہ روزگار کی فراہمی میں بھی کردار ادا کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں