قوم کا ہر مطالبہ سر آنکھوں پر ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے انقرہ میں منعقدہ ایک دعوت افطار کے دوران کہا کہ اگر قوم ہمیں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا حکم دے گی اسے ہم بغیر کسی تردد کے قبول کرلیں گے

338206
قوم کا ہر مطالبہ سر آنکھوں پر ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے انقرہ میں منعقدہ ایک دعوت افطار کے دوران کہا کہ اگر قوم ہمیں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا حکم دے گی اسے ہم بغیر کسی تردد کے قبول کرلیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت بنانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہوگا۔
دریں اثنا ،نائب وزیراعظم علی بابا جان نے بھی کہا کہ وزیراعظم داود اولو کو صدر نےمخلوط حکومت بنانے کےلیے 45 دن کی مہلت دی ہے جس میں ہماری سیاسی جماعت نیک نیتی اور تن دہی کا مکمل مظاہرہ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کو حکومت کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا جس کےلیے عوام کا جو مطالبہ ہوگا اسے قبول کرنا ہماری ذمہ داری بنے گی ۔
جناب بابا جان نے بتایا کہ ہماری پارٹی نے سن 2023 تک کےلیے اپنا لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے اور وہ اسی کے مطابق قدم بڑھائے گی ۔
دوسری جانب عوامی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان عاکف حمزہ چیبی نے پارلیمان میں اپنے امیدوار بھیجنے کےلیے انتخابی نتائج کی حد کو 10 سے 5 فیصد تک لانے کےلیے ایک قرارداد تیار کی ہے جو کہ اسپیکر پارلیمان کو پیش کی جائے گی ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں