مسئلہ قبرص کے تصفیئے کےلیے دونوں حکومتیں کوشاں ہیں: اکینجی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی اکین جی نے کہا ہے کہ دو طرفہ معاشی ترقی میں معاونت سے جزیرے میں بسی دونوں عوام کے درمیان یکساں مواقعوں کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہیئے

338276
مسئلہ قبرص کے تصفیئے کےلیے دونوں حکومتیں کوشاں ہیں: اکینجی

مذاکراتی دور کےدوبارہ آغاز کے بعد سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی اکین جی کا اپنے جنوبی قبرصی ہم منصب نیکوس اناستاسیادیس سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز دونوں رہنماوں نے ایک اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ مسئلہ قبرص کے تصفیئے کےلیے جزیرے کی دونوں حکومتیں کوشاں ہیں۔
شمالی قبرصی صدر اکین جی نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دو طرفہ معاشی ترقی میں معاونت سے جزیرے میں بسی دونوں عوام کے درمیان یکساں مواقعوں کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہیئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جزیرے میں موجود ہائڈرو کاربن کے ذخیرے پر پوری قبرصی عوام کا حق ہے جسے بغیر کسی تنازعے کے مشترکہ تعاون کے نتیجے میں استعمال کرنا ہمارے مفاد میں ہوگا ۔
جنوبی قبرصی لیڈر اناستاسیادیس نے بھی اس موقع پر کہا کہ قبرصی عوام کے روشن مستقبل ،حقوق انسانی اور بنیادی حقوق جیسے عوامل کا ضامن ہمارا جزیرہ ،یورپی یونین کا ایک معتبر رکن بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں