انجمن برائے مذہبی امور کی جانب سے 10 ہزار افراد کو افطاری

شام اور عراق میں در پیش خانہ جنگی کا ذکر کرنے والے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے اس موقع پر کہا کہ ہم ان افطار دعوتوں کے ذریعے اپنے درخشاں مستقبل سے پُر امید ہونے کا دنیا بھر کے سامنے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں

335256
انجمن برائے مذہبی امور کی جانب سے 10 ہزار افراد کو افطاری

تقریباً دس ہزار افراد نے ترک انجمن برائے مذہبی امور کے زیر اہتمام اجتماعی طور پر افطاری کی۔
68 ملکوں کے 600 مختلف مقامات پر نیکی دستر خوان لگانے والی یہ انجمن اندرونِ ملک بھی اسی قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ِ عمل ہے۔
اب کی بار انقرہ میں پناہ گزینوں کے لیے نیکی دستر خوان لگایا گیا۔
5 ہزار افراد کے شریک ہونے والی اس دعوتِ افطار میں 4 ہزار لوگوں میں افطاری بکس تقسیم کیے گئے۔
شام اور عراق میں در پیش خانہ جنگی کا ذکر کرنے والے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے اس موقع پر کہا کہ ہم ان افطار دعوتوں کے ذریعے اپنے درخشاں مستقبل سے پُر امید ہونے کا دنیا بھر کے سامنے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں