ترکی آئندہ برس 20 ہزار غیر ملک طالب علموں کو داخلہ دے گا

سن 2014 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ کے قریب ہے

334103
ترکی آئندہ برس 20 ہزار غیر ملک طالب علموں کو داخلہ دے گا

ترکی 20 ہزار غیر ملکی طالب علموں کا منتظر ہے۔۔۔
تعلیمی معیشت بزنس کونسل کے سربراہ مصطفی آئدن کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ برس 20 نئے غیر ملکی طالب علموں کے ترکی میں تعلیم کے لیے آنے کی توقع رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سن 2014 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ کے قریب ہے۔
ترکی میں ڈسٹنٹ ایجوکیشن کے شعبے سمیت غیر ملکی طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا ذکر کرنے والے آئدن کا کہنا ہے کہ ہم سن 2016 میں اس تعداد کو ایک لاکھ تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ترکی میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علموں میں ترکمانستان، آذربائیجان اور ایران سے تعلق رکھنے والے سر فہرست ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں