انقرہ کے علاقے"کےچی اؤرین"میں پاکستان ثقافتی پروگرام

انقرہ کے علاقے "کے چی اؤرین" میں ہفتے کی شام ماہ رمضان کی سرگرمیوں کے دائرہ کارمیں پاکستان نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پیش کیے جانے والے ثقافتی پروگرام نے تمام حاضرین کے دل جیت لیے

334638
انقرہ کے علاقے"کےچی اؤرین"میں پاکستان ثقافتی پروگرام


انقرہ کے علاقے "کے چی اؤرین" میں ہفتے کی شام ماہ رمضان کی سرگرمیوں کے دائرہ کارمیں پاکستان نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پیش کیے جانے والے ثقافتی پروگرام نے تمام حاضرین کے دل جیت لیے۔ "کے چی اؤرین بلدیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے چھٹے بین الاقوامی رمضان ثقافتی پروگرام میں پاکستان نائٹ ثقافتی پروگرام سفارت کانہ پاکستان اور انقرہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔


اس تقریب میں پاک ترک دوستی کی انجمن کے چئیر میں اور وان سے رکن پارلیمنٹ برھان قایا ترک ، سفیر پاکستان سہیل محمود ، کے چی اؤرین بلدیہ کے مئیر مصطفےٰ آق ، قر شہر فیڈریشن یونین کے چئیر مین حلمی گیوک چنار نے پاکستان سٹال کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرنے والے دستکاری کے نمونوں ،کتابوں،ٹیکسٹائل کی مصنوعات ،روائتی ملبوسات ،آرٹ کے خوبصورت نمونے ٹرکوں ،ترکی اور پاکستان کے تعلقات کی منہ بولتی کی 6 جولائی 2015 تک نمائش جاری رہے گی ۔
پروگرام کے دوران سفیر پاکستان سہیل محمود نے کےچی اؤرین بلدیہ کے میئر مصطفی آق کو پاکستان کا روائتی لباس شلوار قمیض پیش کیا جس انھوں نے فوراً پہن لیا ۔ سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی اور قابل رشک روابط موجود ہیں ۔ ہماری کامیاب نسلوں کی بدولت فروغ پانے والے یہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کی اولین ذمہ داری دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔
سفیر سہیل محمود نے اپنے خطاب میں اولین طور پر ترکی اور پھر کےچی اؤرین بلدیہ میئر مصطفی آق کا سن 2014 کے ماہ دسمبر میں پاکستان میں کیے گئے مذموم دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پشاور ملڑی اسکول کے طلباء اور اسکول کےا سٹاف کی یاد میں شجر کاری کیے جانے پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ " ترک عوام کے اس تعاون و محبت نے 190 ملین پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔
ممبر اسمبلی برھان قایا ترک نے اپنے خطاب میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کی خدمات کا ذکر کیا اور ترکی اور پاکستان کے درمیان طویل مدت سے جاری قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی عوام کے بیچ محبت و قربت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی ترک جنگ نجات میں ترک قوم کو فراہم کردہ امداد کا بھی حوالہ دیا۔

ممبر اسمبلی برھان قایا ترک نے اپنے خطاب میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کی خدمات کا ذکر کیا اور ترکی اور پاکستان کے درمیان طویل مدت سے جاری قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی عوام کے بیچ محبت و قربت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی ترک جنگ نجات میں ترک قوم کو فراہم کردہ امداد کا بھی حوالہ دیا۔

کےچی اؤرین بلدیہ کے مئیر آق نے اپنے خطاب میں کیچی اورین بلدیہ کی طرف سے منعقد کردہ اس بین الاقوامی تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب نے دوست ممالک کو ایک دوسرے سے مزید قریب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چھٹی دفعہ منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کی بھی شرکت کی وجہ سے ہمیں خاص طور پر خوشی محسوس ہوئی ہے۔


تقریب کے اختتام پر پاکستانی سفارت خانے کے اسکول کے بچوں اور انقرہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طالبعلموں نے ایک ثقافتی شو کا مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی مختلف اور وسیع ثقافتوں سے نمونے پیش کئے گئے۔ دیکھنے والوں نے طالبعلموں کے اس مظاہرے کی دل کھول کر داد دی۔ پاکستان کے اسٹینڈ پر موجود وولکس ویگن بیٹل تقریب کا ایک اور مرکز توجہ حصہ تھی۔ پاکستان میں ٹرک آرٹ کی عکاسی کرنے والی اس گاڑی کے ساتھ تقریباً تقریباً ہر ایک نے تصویر اتروائی۔ اس کے علاوہ پاکستان کےا سٹینڈ پر خواتین کو مہندی بھی لگائی گئی۔

 

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں