ہمارے لئے ترکی کے مفادات بنیادی ترجیح ہیں

کولیشن حکومت بنانے کے موضوع پر پارٹی کی کوئی ریڈلائن نہیں ہے تاہم اصول موجود ہیں اور ان کی رُو سے ترکی کے مفادات ہماری اوّلین ترجیح کی حیثیت رکھتے ہیں: یالچن آق دوعان

333605
ہمارے لئے ترکی کے مفادات بنیادی ترجیح ہیں

آق دوعان نے کہا ہے کہ "ہمارے لئے ترکی کے مفادات بنیادی ترجیح ہیں"۔۔۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان نے انقرہ کی تحصیل مامق میں افطار پارٹی میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی حکومت بنانے کی کاروائیوں پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کولیشن حکومت بنانے کے موضوع پر پارٹی کی کوئی ریڈلائن نہیں ہے تاہم اصول موجود ہیں اور ان کی رُو سے ترکی کے مفادات ہماری اوّلین ترجیح کی حیثیت رکھتے ہیں۔
آق دوعان نے 8 جون کو ایک نیا صفحہ کھلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے ایک نیا دور قرار دیا۔
شام میں خانہ جنگی، عراق، لبنان، یوکرائن اور جارجیا میں مسائل کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ" ترکی ایک استحکام کا جزیرہ ہے اور اس استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں