ملکی مسائل کا حل ایک اہل حکومت کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو بعض مسائل در پیش ہیں جس کےلیے ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہونگے اور میری خواہش ہے کہ ملک میں ایک ایسی حکومت قائم ہو جو کہ ان مسائل سے بخوبی نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہو

331392
ملکی مسائل کا حل ایک اہل حکومت کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں سبز ہلال نامی فلاحی تنظیم کی جانب سے اہتمام کردہ دعوت افطار میں شرکت کی ۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تمم سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ ایوان کی تشکیل کے بعد حکومت کے قیام کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔
جناب صدر نے کہا کہ ترکی کو بعض مسائل در پیش ہیں جس کےلیے ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہونگے اور میری خواہش ہے کہ ملک میں ایک ایسی حکومت قائم ہو جو کہ ان مسائل سے بخوبی نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر سیاسی جماعتیں حکومت کے قیام میں ناکام ہوئیں تو ہم عوام سے دوبارہ حکومت بنانے کےلیے رجوع کریں گے۔
صدارتی نظام پر غور کرتےہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ہم موجودہ نظام کی بعض خامیوں پر توجہ دلواتے ہوئے متبادل تجاویز پیش کر رہے ہیں جبکہ ملک کی موجودہ صورت حال اب اس بات کی گواہ بنتی جا رہی ہے کہ ہم نے جو خدشات ظاہر کیے تھے وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں