ٹی آرٹی اسکوپ میں اپنا نمائندہ دفتر کھولے گا

مشترکہ نشریات دونوں ملکوں کے انسانوں کی زندگیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کریں گی، شنول گیوکھا

330116
ٹی آرٹی اسکوپ میں اپنا نمائندہ دفتر کھولے گا

مقدونیہ میں مذاکرات کرنے والے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شنول گیوکھا کا کہنا ہے کہ ہم اسکوپ میں نمائندہ دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مقدونین سرکاری ٹیلی ویژن کا دورہ کرنے والے شنول گوکھا نے قائمقام ہم منصب ہارون ابراھیمی سے ملاقات کی۔ابراھیمی نے اس موقع پر بتایا کہ ٹرکش نشریات کو روزانہ 5 گھنٹوں تک بڑھا یا جائیگا، اس ضمن میں ٹی آرٹی کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
جناب گوکھا نے بھی اس ضمن میں اپنی ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشترکہ نشریات دونوں ملکوں کے انسانوں کی زندگیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کریں گی۔
انہوں نے ٹرکش نشریات سروس کے ناظم اور سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے آگاہی حاصل کی۔
شنول گوکھا نے بعد ازاں مقدونین سرکاری ٹیلی ویژن کی براہ راست نشریات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ٹرکش نشریات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں