ترکی کا دیانت وقف امدادی سامان کے ساتھ مونٹی نیگرو میں

خوراک کے ڈبے اور خریداری کے چیک ضرورت مندوں تک پہنچائے گئے

314646
ترکی کا دیانت وقف امدادی سامان کے ساتھ مونٹی نیگرو میں

ترکی کے دیانت وقف نے 20 فیصد مسلمان آبادی والے مونٹی نیگرو میں امداد پہنچائی ہے۔۔۔
امدادی ٹیموں کی مونٹی نیگرو کے مسلمانوں کے ساتھ ملاقاتوں میں جذباتی لمحات پیش آئے۔
خوراک کے ڈبے اور خریداری کے چیک ضرورت مندوں تک پہنچائے گئے۔
ٹیمیں سب سے پہلےبودان گاوں میں پہنچیں اور اس کے بعد 300 گھروں پر مشتمل ڈینوشا گاوں میں گئیں۔
ایک اور جگہ جہاں امدادی سامان پہنچایا گیا وہ رومن محلّہ تھا۔
ایک ہزار 300 افراد کی آبادی والے اس محلّے میں رومانیوں نے امدادی ٹیموں کے ساتھ خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اپنے رضاکار امدادی کارکنوں کے وسیلے سے ترکی کا دیانت وقف ہزاروں ضرورت مندوں تک پہنچ رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں