صدر ایردوان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک اہم پیغام

ترکی مشترکہ زبان، مشترکہ اہداف اور مشترکہ عقل و فکر کے دائرہ کار میں تشکیل پانے والی کسی کولیشن کی بدولت پُر استحکام و اعتماد افروز ماحول کو دوبارہ قائم کر سکتا ہے

313938
صدر ایردوان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک اہم پیغام

صدر ایردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے ایک پیغام دیا ہے۔
انقرہ میں انتخابات کے بعد حکومت قائم کرنے سے متعلق سیاسی گہما گہمی جاری ہے تو صدر ترکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اس حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ " ترکی مشترکہ زبان، مشترکہ اہداف اور مشترکہ عقل و فکر کے دائرہ کار میں تشکیل پانے والی کسی کولیشن کی بدولت پُر استحکام و اعتماد افروز ماحول کو دوبارہ قائم کر سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹس میں " ذمہ داری" کو پورا کیے جانے پر زور بھی دیتے ہوئے کہا ہے کہ " غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی سیاسی جماعت اور سیاستدانوں سے ترک قوم حساب کتاب پوچھے گی۔ کسی شخص کو انتخابی نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی من مانی کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں