میں نے قطعاً آئین کی خلاف ورزی نہیں کی: صدر ایردوان

ہمارا مقصد جلد از جلد ترکی کو سیاسی استحکام کے ساتھ اور محفوظ شکل میں مستقبل کی طرف لے کرجانا ہے : صدر رجب طیب ایردوان

313088
میں نے قطعاً آئین کی خلاف ورزی نہیں کی: صدر ایردوان

ترکی کے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمارا مقصد جلد از جلد ترکی کو سیاسی استحکام کے ساتھ اور محفوظ شکل میں مستقبل کی طرف لے کرجانا ہے"۔۔۔
صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خود مختار صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کی ایسوسی ایشن MUSIAD کے افطار پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے اپنے ترکی میں پہلی دفعہ انتخابات کے ساتھ صدر منتخب ہونے پر زور دیا اور اس سے قبل کے صدور سے منفرد طرز عمل کا مظاہرہ کرنے سے متعلق تنقیدوں کا بھی جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ "میں صدارتی عہدے کو آئین کے دائرے میں ادا کر رہا ہوں، آئین نے جو حکم دیا ہے میں نے بھی اسی کے اندر رہ کر اقدامات کئے ہیں میں نے قطعاً آئین کی خلاف ورزی نہیں کی"۔
حکومت بنانے کا عمل بھی صدر ایردوان کے ایجنڈے پر تھا، اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کے عمل سے متعلق اسمبلی کا سربراہی دیوان قائم کرنے کے بعد آئین اور قوانین کے دائرے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہمارا مقصد جلد از جلد ترکی کو سیاسی استحکام کے ساتھ اور محفوظ شکل میں مستقبل کی طرف لے کر جانا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں