عام انتخابات کے بعد کابینہ کا دوسرا اجلاس

تل عبید شہر کا کنٹرول داعش سے کردی گروہوں کے ہاتھ چلے جانے کے بعد علاقے کے ڈیمو گرافیک ڈھانچے کو کو بدلنے کی کوششوں کا ترکی بڑی حساسیت کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے

313915
عام انتخابات کے بعد کابینہ کا دوسرا اجلاس

ترک کابینہ کا اجلاس 7 جون کے عام انتخابات کے بعد دوسری بار منعقد ہو گا۔
قصر چنکایہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شام کی سرحدوں پر رونما ہونے والی پیش رفت اور ملک میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال پر جائزہ لیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔
تل عبید شہر کا کنٹرول داعش سے کردی گروہوں کے ہاتھ چلے جانے کے بعد علاقے کے ڈیمو گرافیک ڈھانچے کو کو بدلنے کی کوششوں کا ترکی بڑی حساسیت کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔
کابینہ کے اجلاس کا دوسرا عنوان بعد ازانتخابات پیش رفت پر مبنی ہو گا۔
اسی طرح ممکنہ کولیشن کے سناریو ، قل از وقت انتخابات اور اقلیتی حکومت کی طرح کے متبادل کا جائزہ بھی کابینہ کے اجلاس کا موضوع ہو گا۔
کابینہ کے ارکان اجلاس کے بعد قصرِ چنکایہ میں افطاری بھی مل کر کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں