صدر ایردوان کا ماردن میں شامی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ

وزارت عظمی کے آفات و ہنگامی حالات سے متعلقہ ادارے اور ترک ہلال احمر سمیت کئی ایک امدادی تنظیمیں اور ادارے ترکی میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بر سر پیکار ہیں

311789
صدر ایردوان کا ماردن میں شامی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ

امریکی قیادت کی اتحادی قوتوں کی تل عبید اور رسولائن علاقوں پر فضائی بمباری سمیت پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم کے دباو سے راہ فرار اختیار کرنے والے شامی شہری ترکی میں پناہ لینے پر مجبور ہو ئے ہیں۔
وزارت عظمی کے آفات و ہنگامی حالات سے متعلقہ ادارے اور ترک ہلال احمر سمیت کئی ایک امدادی تنظیمیں اور ادارے ترکی میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بر سر پیکار ہیں۔
حالیہ دو ہفتوں میں 23 ہزار 350 شامی شہریوں نے ترکی میں پناہ لی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان شامی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لینے ک خاطر ماردن شتریف لے گئے ہیں۔
ایردوان یہاں پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ آنتونیو گٹررز کو شرف ِ ملاقات بخشیں گے۔
بعد ازاں شہری تنظیموں کے نمائندوں کے اور قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے۔ اور ان کے ہمراہ افطاری کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں