قوم نے ہماری غلطیاں اجاگر کی ہیں جس کا ہمیں علم ہے: داوداولو
وزیراعظم احمد داود اولو نے ایک ٹی وی چینل پر اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ مخلوط حکومت کے قیام کےلیے ہم ہر ممکنہ کوششیں کریں گے
308093
وزیراعظم احمد داود اولو نے ایک ٹی وی چینل پر اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ انتخابی نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام نے ہماری غلطیوں سے پردہ اٹھایا ہے جس کاہم محاسبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صدر کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کروں گا۔
مخلوط حکومت کے قیام کے سلسلے میں جناب داود اولو نے کہا کہ مخلوط حکومت کے قیام کےلیے ہم ہر ممکنہ کوششیں کریں گے ،اگر عوامی جمہوری پارٹی پارلیمان میں دس فیصد نشستیں حاصل نہ کر پاتی تو اس نے ملک میں انتشار پیدا کر دینا تھا لہذا عوام نے جو بھی فیصلہ کیا وہ صحیح تھا اور اس فیصلے سے ہماری جمہوری روایات کو مزید تقویت بھی ملی ہے<