آرنچ: شمالی شام میں ایک عجیب و غریب اتحاد

اقوام متحدہ نے شام اور عراق میں حالیہ ایام میں رونما ہونے والی پیش رفت کے باعث ترکی آنے والے پناہ گزینوں کے لیے عالمی برادری سے امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

305422
آرنچ: شمالی شام میں ایک عجیب و غریب اتحاد

نائب وزیر اعظم بلند آرنچ کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقہ جات پر امریکی قیادت کی اتحادی قوتوں کے طیاروں نے بمباری کی ہے تو دہشت گرد تنظیمیں پی وائے ڈی، وائے پی جی اور داعش ، اتحادی قوتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے علاقے کو خالی کروانے کے درپے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ "شمالی شام میں نسلی صفائی کرتے ہوئے علاقے کو کسی دوسرے سے عناصر سے بھرنے اور کانٹون کو یکجا کرنے پر مبنی حل چاروں پر کام کیے جانے کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔"
امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے شامی شہریوں پر ترکی کے دروازے بند نہ کیے جانے کی توضیح کرنے والے آرنچ کا کہنا تھا کہ " ترکی 5 برسوں سے ان انسانوں کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ ترکی میں 16 لاکھ شامی پناہ گزین موجود ہیں۔ گزشتہ 2۔3 دنوں میں 16 تا 17 ہزار مزید شامی شہریوں کو پناہ دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تازہ پیش رفت کے حوالے سے عالمی برداری کو آگاہی کروانے کے زیر مقصد اہم شخصیات کو مراسلے روانہ کیے گئے ہین۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے شام اور عراق میں حالیہ ایام میں رونما ہونے والی پیش رفت کے باعث ترکی آنے والے پناہ گزینوں کے لیے عالمی برادری سے امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دو جارک کا کہنا ہے کہ ترکی پر بھاری بوجھ پڑ رہا ہے، دیگر ملکوں کو بھی متاثرین کو پناہ دینی چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں